ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق ہوگئیں۔
یہ افسوسناک واقعہ ہری پور کے علوے خالو غازی میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔