طاہر جمیل:لاہور میں بسنت تہوار کے دوران پتنگ بازی کے ساتھ موسیقی چلانے کےاستعمال پرکارروائیوں پر نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے بسنت کے تینوں دن ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت کارروائیاں نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہری چھتوں پر پتنگ بازی کے ساتھ میوزک بھی چلا سکیں گے۔
بسنت کے دوران ڈی جے اور دیگر ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کی بھی اجازت ہوگی، تاکہ تہوار کے موقع پر شہری موسیقی کے ساتھ خوشگوار ماحول کا لطف اٹھا سکیں۔ تاہم یہ نرمی غیراعلانیہ ہوگی اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق انتظامیہ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر یہ اقدام اٹھا رہی ہے۔
یہ فیصلہ بسنت تہوار کو مزید خوشگوار اور تفریحی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ شہری پابندیوں کے بغیر تہوار کی خوشیوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔