ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ: آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر دےکر مارنےکیخلاف پنجاب حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ: آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر دےکر مارنےکیخلاف پنجاب حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہریلی اشیا کے ذریعے مارنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آوارہ کتوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشنز شہریوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کے استعمال سے نہ صرف شہری بلکہ بچوں اور دیگر معصوم افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس عمل سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی غیر اخلاقی ہلاکت بھی ہو رہی ہے، جو آئینی اور قانونی اصولوں کے منافی ہے۔

پنجاب حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عملدرآمد نہیں کر رہی، جس کی وجہ سے آوارہ کتوں کی آبادی قابو سے باہر ہے اور شہری علاقوں میں خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف فائرنگ اور زہریلی اشیا کے استعمال کو فوری طور پر روکا جائے اور حکومت کو حکم دیا جائے کہ آوارہ کتوں کے لیے ویکسینیشن اور نیوٹرنگ (نس بندی) پالیسی پر فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا اور سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی،

Ansa Awais

Content Writer