ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے کالجزآج کھل گئے،تعلیمی سرگرمیاں بحال  

پنجاب بھر کے کالجزآج کھل گئے،تعلیمی سرگرمیاں بحال  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے کالجزآج کھل گئے۔
گزشتہ رات محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق اہم وضاحت جاری کی گئی تھی  جس میں ترجمان محکمہ ہائیرایجوکیشن کاکہناتھاکہ پنجاب کے کالجز کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ صرف سکولز میں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق کالجز اور جامعات پر چھٹیوں میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگااور کالجز آج12جنوری سے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شدیدسردی کے باعث پنجاب کےسکولوں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئی ہیں اوروزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہےکہ فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پرکیاگیا،عوام سے مشاورت کے بعدسکول اب 19 جنوری سے کھلیں گے،فیصلہ موسم کی شدت، طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔