ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے پر ٹرک کے پچھلے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی  

موٹر وے پر ٹرک کے پچھلے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے ایم-2 ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ایک ٹرک کے پچھلے ٹائروں میں آگ لگ گئی، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہو گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور پولیس اہلکار بروقت موقع پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی آمد سے قبل ہی موٹروے پولیس نے آگ پر قابو پا لیا۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک کے پہیے جام ہونے کے باعث ٹائروں میں آگ لگی جس سے ٹرک جزوی طور پر متاثر ہوا خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کے باعث قیمتی جان و مال دونوں محفوظ رہے۔