شدید سردی، دھند اور کہرا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شدید سردی، دھند اور کہرا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی  علاقوں میں موسم سرد اور خشک  جبکہ بالائی اور وسطی  علاقوں  میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بالائی و وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی، تا ہم  گلگت بلتستان اوربالا ئی خیبر پختو نخوا میں چند مقا مات پر   ہلکی بارش اور ہلکی  برفباری کا امکان ہے۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں  بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے، تاہم اس دوران چند مقامات پر دھند کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں   شدید سرد اور ابر آلود  رہے گا،  تاہم چترال، دیر ،  سوات، کو ہستان اورمالاکنڈ میں ہلکی بارش اور  ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  جبکہ مری، گلیات  اور گر دو نواح میں  شدید سرد  جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،  بہا ولپور ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور، لاہور  ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم ،  منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ، ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند اور  سموگ  چھائے رہے گی، جس کے  باعث صوبے کے بیشتر  اضلاع میں  دن کے  درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے، خطہ پوٹھوہار  میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان   میں موسم شدید سرد اور  مطلع ابر آلود  رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور ہلکی  برفباری کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آئندہ دو روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔  شدید دھند کے باعث  پنجاب کے بیشتر   علاقوں میں  دن کے  درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔