’اپوزیشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے‘

 ’اپوزیشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر پرویز الہی کو اعتماد کا ملا، اپوزیشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے بھی لوگ آئے، پنجاب اسمبلی میں اسلام آباد جیسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے وکلا نے عمدہ طریقے سے عدالت میں قانوی جنگ لڑی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت ناکام ہوچکی ہے، ہمیں اسمبلی میں 186 ووٹ درکار تھے اور 186 ووٹ ہی حاصل کرلئے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2022-07-28/news-1659017592-6787.jpg

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں کون موجود تھا اور کون نہیں اس کا ریکارڈ سی سی ٹی وی میں موجود ہے، ہار کو تسلیم کرنا جمہوریت ہے۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/2022/02/28/1388511-872550356.jpg

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو غیر یقینی صورتحال سے نکالا جائے اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کی صورتحال سب کے سامنے ہے، ایم کو ایم نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

Ansa Awais

Content Writer