ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

Weather Situation
کیپشن: Weather Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، کہیں برفباری کا سلسلہ تھم گیا تو کہیں برفباری اور ٹھنڈی یخ بستہ ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری  رہنے کے باوجود سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کے باعث پھسلن پیدا ہو گئی جس سےسیاحوں کو مشکلات کا سامنہ ہے۔آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد کئی مقامات پرراستے ٹریفک کے لئے بند کر دیے گئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-12/news-1673495614-8297.jpg

دوسری جانب شمالی بلوچستان میں مغربی سسٹم کمزور ہونے کے بعد برفباری کا سلسلہ تھم گیا لیکن رکارڈ توڑ سردی اب بھی برقرارہے۔بلوچستان میں سائبیرین اور برفیلی ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کوژک ٹاپ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہنے کے بعد مختلف پہاڑی مقامات پر درجنوں گاڑیاں پھنس گئی، مسافر اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل ہی پہاڑی علاقے عبور کرنے لگے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-12/news-1673495592-2670.jpg

کراچی میں بھی 2 روز کی چھٹیوں کے بعد سردی پھر سے لوٹ آئی ہے، تیز ٹھنڈی ہواؤں کے جھکڑوں نے صبح سویرے دفاتر اور اسکول جانیوالوں کو سوئٹروں کے ساتھ جیکٹیں بھی پہننے پر مجبور کردیا ہے۔کراچی میں گرد کے باعث حد نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہو گیا ہے۔