خاتون کو چھیڑ نے،غیراخلاقی حرکات کرنیوالے کی دھلائی؛فوٹیج سامنے آگئی

Youngster beaten by woman video
کیپشن: Youngster beaten by woman
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)جوہر ٹاؤن میں راہ گیر خاتون کو ہراساں کرنا اوباش نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ۔خاتون نے ہراساں کرنے والے ملزم کی ٹھکائی کر ڈالی ۔ سٹی فورٹی ٹو نے واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کےمطابق  واقعہ بدھ کی رات سوا 8 بجے جی بلاک جوہر ٹاؤن میں پیش آیا۔سی سی ٹی وی میں نوجوان کو راہ گیر خاتون کا تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران خاتون اور اوباش نوجوان میں مکالمہ ہوتا ہے۔

متاثرہ خاتون چھیڑ خانی کرنے پر نوجوان کو تھپڑ مارتے نظر آتی ہے۔ سی سی ٹی وی میں دیگر راہ گیر بھی موقع پر موجود نظر آتے ہیں ۔ جہنوں نے اوباش پر اپنے ہاتھ صاف کئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer