شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا

Lahore,Sialkot,
کیپشن: Motorway
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شدید دھند کے باعث لاہور،سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم ٹو، تھری کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔
 شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو،ایم تھری اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا،موٹروے حکام کے مطابق موٹروے کو شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر بند کیا گیا جسے حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا جائے گا۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک ایڈوائزی بھی جاری کی گئی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں جبکہ دھند کے کے دوران گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے صورتحال بارے معلومات لیں۔