ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ 10گرام سونےکی قدر 258 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت 11 ڈالربڑھ کر ایک ہزار 818 ڈالر فی اونس ہے۔