(فہد علی)شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ٹریفک سگنل بند کر نے کا فیصلہ ، ٹریفک کی روانی بہتر رکھنے کے لیے ٹریفک سگنلز بند کر کے مینوئلی آپریٹ کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق شام کے اوقات میں ٹریفک سگنلز بند رکھے جائیں گے ۔ ٹریفک کی روانی بہتر رکھنے کے لیے سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ٹریفک سگنلز کو مینوئلی آپریٹ کیا جائے گا جس روڈ پر ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہو گا وہاں زیادہ وقت دیتے ہوئے ٹریفک روانی سے گزاری جائے گی ۔
شہر میں شام کے اوقات میں چار سے سات بجے تک یعنی تین گھنٹے سگنلز بند کرنے کا مقصد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ہے ، اس حوالے سے ٹریفک وارڈنز کا احکامات جاری کردیے گیے ہیں ۔