ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ کا منی لانڈرنگ کا کھلم کھلا اعتراف، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

حریم شاہ کا منی لانڈرنگ کا کھلم کھلا اعتراف، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
کیپشن: Hareem Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  حکومت کی جانب سے  ملکی وغیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے پر پابندی کے دعوئے بےمعنی ثابت ہوئے، حریم شاہ لاکھوں پائونڈزلے لیکر لندن پہنچ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر  ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس  کافی نقدی موجود ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حریم شاہ کو پیسے کی دھوم مچاتے ہوئے دیکھا گیا ہے.اپنے ہاتھ میں پیسے بٹورتے ہوئے حریم نے انکشاف کیا کہ اس نے حال ہی میں یو کے کے لیے فلائٹ لی ہے اور اگرچہ ٹک ٹاکر بحفاظت لندن پہنچ گئی لیکن اسے ابھی معلوم ہوا کہ اتنی رقم برطانیہ کی پروازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

 حریم نے کہا آپ "اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، میرے خیال میں آپ تقریباً 2000 پاؤنڈ لے جا سکتے ہیں اور اگر آپ حد سے تجاوز کریں گے تو آپ کے لیے پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا  لندن پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں ۔حریم شاہ نےمزید  کہا کہ پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو ۔وزیر اعظم نے محض دعوے کئے تھے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا ،کرنسی کی عزت ہو گی ۔ عمران خان نے صرف باتیں کیں اور کچھ نہیں کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر