لالا نے کیسے مداحوں کا دِل جیت لیا؟

لالا نے کیسے مداحوں کا دِل جیت لیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ سفر کا ایک تجربہ شیئر کیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ اورسابق کپتان شاہد آفریدی گزشتہ روز اتفاقیہ طور پر کراچی سےلاہور آنیوالی فلائٹ میں ایک ساتھ موجود تھے، اداکارہ  اشناہ شاہ اپنی فلم کی  شوٹنگ  کیلئے  لاہور آرہی تھیں۔  اشنا شاہ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فلائٹ میں پاکستان کے سب سے بڑے اسٹار ہونے کے باوجود لالا کا رویہ انتہائی عاجزی پسند تھا۔

اداکارہ  اشنا شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے مجھے دعائیں دیں اور میری حوصلہ افزائی بھی کی، ان کے پاس جو بھی ملنے کے لیے آرہا تھا وہ اس کے ساتھ انتہائی شفقت اور مہربانی سے پیش آرہے تھے،خاص طور پر بچوں کے ساتھ ان کا رویہ بہت اچھا تھا۔ اشنا نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ لالا نے دِل جیت لیا۔

اشنا شاہ کی ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین شاہد آفریدی کے اس رویے کی تعریف کررہے ہیں۔