کورونا :کتنے ممالک ویکسین لگوا چکے؟ پاکستان کی باری کب آئے گی ؟

کورونا :کتنے ممالک ویکسین لگوا چکے؟ پاکستان کی باری کب آئے گی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس ،کتنے ممالک ویکسین لگوا چکے؟ پاکستان کی باری کب آئے گی ؟  اہم خبر آگئی ۔

اس وقت دنیا کے 43 ملکوں میں کورونا  وائرس کے خلاف ویکسینیشن شروع ہو چکی ہے، اور اب تک تین کروڑ کے قریب لوگوں کو اس وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

امریکہ، برطانیہ، جرمنی، چین، روس، اسرائیل، سعودی عرب اور کویت کے علاوہ  بحرین، اومان، گنی، کوسٹا ریکا، سربیا، چلی اور ارجنٹائن جیسے ملک ویکسینیشن کی مہم شروع کر چکے ہیں۔ 

 ان 43 ملکوں میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، کیوں کہ حکام کے مطابق ابھی تک حکومت ابھی تک حالات پر نظر ہی رکھے ہوئے ہے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان نے 11 لاکھ خوراکیں منگوانے کا معاہدہ کیا ہے جو جنوری ہی میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔تاہم وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین فروری میں ملک پہنچے گی۔22 کروڑ آبادی کے ملک میں یہ خوراکیں صرف پانچ لاکھ لوگوں، یعنی 0.2 فیصد کے لیے کافی ہوں گی، بقیہ 99.8 فیصد لوگوں کا کیا بنے گا، اس کا فی الحال کچھ پتہ نہیں۔

بھارت ڈیڑھ ارب خوراکوں کے معاہدے کر چکا ہے۔ اسرائیل کی آبادی 88 لاکھ ہے، اور وہ پہلے ہی 18 لاکھ سے زائد لوگوں (20.7 فیصد) کو ویکسین لگا چکا ہے۔ اس کے علاوہ عرب امارات بھی اپنے دس فیصد شہریوں کو ویکسین لگا کر کرونا سے محفوظ بنا چکا ہے۔  

وزیر برائے سائنس فواد چوہدری نے 2020 کے آخری دن ایک ٹویٹ کے ذریعے خبر دی تھی کہ چینی کمپنی سائنو فارم سے 12 لاکھ ویکیسنیں خریدنے کا معاہدہ ہوا ہے جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پہنچیں گی۔اب بظاہر ان میں سے ایک لاکھ ویکسینیں کم ہو گئی ہیں اور تعداد 11 لاکھ رہ گئی ہے، جو ساڑھے پانچ لوگوں کے لیے کافی ہونی چاہییں، لیکن اسد عمر نے صرف پانچ لاکھ لوگوں کا ذکر کیا ہے، گویا اس میں سے بھی 50 ہزار منہا ہو گئے۔وفاقی وزرا او ر اہم عہدیدار غلط خبریں پھیلا کرعوام میں مزید مایوسی پھیلا رہے ہیں۔

یا در ہے پاکستان میں کورونا  سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے اور 2400 سے زائد نئے  کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40088 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 5.6 فیصد رہی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer