ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد عامر کیوں ڈراپ ہوئے؟ بابر اعظم نے بتادیا

محمد عامر کیوں ڈراپ ہوئے؟ بابر اعظم نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری سے مکمل ٹھیک ہوگیا ہوں پریکٹس شروع کردی ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں، بڑی خوشی ہے طویل عرصے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے۔  جنوبی افریقا کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ۔  جنوبی افریقا کی سیریز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے خؒلاف ان فٹ ہوکر سیریز نہ کھیل سکنے کا افسوس ہے،  ٹیم کو میری ضرورت تھی مگر میں نہیں کھیل سکا۔  جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔  جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی اہم ہوگی۔

بابر اعظم نے کہا کہ  ابھی نئے چیف سلیکٹر سے ملاقات نہیں ہوئی، ٹیم کے حوالے سے ابھی بات نہیں ہوئی صورت حال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے محمد حفیظ کو روکنے کے لیے کوئی بات نہیں ہوئی تھی،وہ سینئر کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، عبداللہ شفیق اور دیگر کھلاڑیوں میں بڑا کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا محمد عامر کے بارے میں کہنا تھا کہ  محمدعامر کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی جس کی بنا پر ڈراپ ہوئے، محمد عامر پرفارم کریں گے تو سلیکٹرز ضرور ان سے بات کریں گے، محمد عامر ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا اچھی چیز نہیں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer