ویرات، انوشکا کی بیٹی کی پہلی جھلک وائرل

ویرات، انوشکا کی بیٹی کی پہلی جھلک وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکاشرما کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی،کوہلی نے اس خبر کا اعلان انسٹاگرام کے ذریعے کیا جس کے بعد مداحوں اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے،کوہلی کے بھائی نے وکاس کوہلی نے بھتیجی کی ایک ویڈیو وائرل کی۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے گھر ان دنوں خوشی کا سماں ہے،گزشتہ روز ان کی اہلیہ بھارتی اداکارہ انوشکاشرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، ویرات کوہلی نے اس خوشی کا اظہار کرتے انسٹاگرام پر خبر کی اطلاع دی جس کے بعد چاہنے والوں کی طرف سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، ویرات کے بھائی  وکاس کوہلی نے ننھی بچی کی ایک ویڈیو شیئر کی ، جس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

وکاس کوہلی نے بھی ننھی پری کا استقبال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کمبل میں لپٹی بچی کے پیروں کی پہلی تصویر شیئر کی۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ  ’بے حد خوشی، فرشتہ گھر میں آگیا‘ کا عنوان درج کیا۔ شیئر کردہ تصویر کو اب تک 34 لاکھ سے زائد کوگ دیکھ اور لائیک کرچکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Vikas Kohli (@vk0681)

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کے پیدائش کے موقع پر ہندی اور انگریزی میں پیغام جاری کیا۔
 

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

M .SAJID .KHAN

Content Writer