پاکستانی خواتین افریقہ پہنچ گئیں

پاکستانی خواتین افریقہ پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کپتان جویریہ خان کی قیادت میں جنوبی افریقہ پہنچ گئی ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کپتان جویریہ خان کی قیادت میں کراچی سے جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو گئی ہے جو اپنے دورے کے دوران پروٹیز کیخلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی وباءکوویڈ 19 کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ کھیلے گی جس کی کپتان بسمہ معروف ذاتی مصروفیات کی بناءپر دورے سے دستبردار ہوگئی تھیں اور ان کی عدم موجودگی میں جویریہ خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer