ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بدستور بھکاری مافیا سرگرم

شہر میں بدستور بھکاری مافیا سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)پیشہ وار گداگروں پر نہ وزیراعلیٰ کا حکم چلانہ انہوں کسی ادارے کا خوف خاطرمیں لایا، انتظامیہ نے کارروائی کے بجائے آنکھیں موندلیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کو شہر میں پیشہ وار گداگروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ان دونوں شہرکی تمام اہم شاہراہیں، تفریخی مقامات، کاروباری مراکز سمیت ہر جگہ پیشہ وار بھکاری سر گرم ہیں جو عام شہریوں کو جذباتی بلیک میل کرتے دکھائی دیتے ہیں شہریوں نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ متعلقہ اداروں کی چشم پوشی کے باعث شہرمیں بھکاریوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جومعاشرتی ناسور کیساتھ ساتھ سکیورٹی رسک بھی بن سکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer