اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کوچنگ کورس اختتام پذیر

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کوچنگ کورس اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام ورلڈ اتھلیٹکس کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل آفیشلز کورس کوچنگ سینٹر میں ختم ہوگیا، شرکاء نے کورس کو مستقبل کے لیے بہترین قرار دے دیا۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام ملکی اتھلیٹکس کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ہونیوالے ورلڈ اتھلیٹکس ٹیکنیکل اینڈ کوچنگ کورس میں ملک بھر سے دو خواتین سمیت 27 کوچز نے شرکت کی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر میں پانچ روز تک جاری رہنے والے کورس کو ورلڈ اتھلیٹکس کے کوالیفائڈ کنڈکٹر پرویز سعید میر نے کنڈکٹ کیا،  کورس کے اختتام پر شرکاء کے انٹرویوز اور تحریری ٹیسٹ ہوئے۔ شرکاء نے کورس کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورس سے ان کو مستقبل میں خود کو بین الاقوامی سطح پر منوانے کا موقع ملے گا۔
کورس کنڈکٹر پرویز سعید میر کا کہنا تھا کہ کورس کرنیوالوں میں بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملکی ٹیکینکل آفیشلز کی سکلز کو نکھارا جائے۔
واضح رہےکورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کوچز اور آفیشلز کو لیول ٹو کورس کرنے کے لئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer