شادیوں کے سیزن میں لاہوریئے ہوشیار !

 شادیوں کے سیزن میں لاہوریئے ہوشیار !
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) شادی کی خوشیوں اورشہنائیوں کی گونج میں جیب کی حفاظت سے غافل نہ رہیں, شہر میں جیب کترا بچہ گروپ سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باراتیوں کی جیبیں خالی کرنیوالا جیب تراش بچہ گینگ سرگرم ہے، شاد باغ کے علاقہ میں بارات کے فنکشن پر دلہا کا والد لیاقت علی اپنی جیب کٹوا بیٹھا، جیب کترا دلہے کے والد کی جیب سے لاکھ روپے لے اُڑا،بارات شادی ہال کے باہر پہنچی تو جیب کتروں نے ہاتھ کی صفائی دکھائی،دلہے کے والد کی جیب سے ایک لاکھ روپے نکال لئے گئے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ لیاقت علی کی مدعیت میں تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ بیشتر تھانوں میں جیب تراش بچہ گینگ کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer