(درنایاب) ایل ڈی اے ایونیو ون اور ایل ڈی اے سٹی کے ڈائریکٹوریٹس کو ماڈل بنانے کا فیصلہ، ٹاﺅن پلاننگ، انفورسمنٹ، ریونیو، ریکوری اور دیگر شعبہ جات آزادانہ طور پر ڈائریکٹوریٹس میں کام کریں گے۔
ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید نے دونوں ڈائریکٹوریٹس کو ماڈل بنانے کی تجویز کی اصولی منظوری دے دی ہے، متعلقہ شعبہ جات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز آزادانہ طور پر ڈائریکٹرایونیو ون اور ایل ڈی اے سٹی کے ماتحت کئے جائیں گے، دونوں ڈائریکٹوریٹس کا ماسٹر کنٹرول ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ کے پاس رہے گا، دونوں ڈائریکٹوریٹس کو ماڈل بنانے کا پروپوزل تیارکرلیا گیا۔
محکمانہ طور پر پلاننگ، بلڈنگ کنٹرول اور انفورسمنٹ کے شعبوں کی کوآرڈینیشن نہ ہونے سے سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں، سرکاری امور میں بہتری لانے کے لئے ماڈل ڈائریکٹوریٹ کی طرز پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔