ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کس میں کتنا ہے دم، روایتی حریف ہونگے کل آمنے سامنے

کس میں کتنا ہے دم، روایتی حریف ہونگے کل آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان گرین اور بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، بارش کے باعث دونوں ٹیمیں پریکٹس نہ کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم نے پنجاب اسٹیڈیم کا دورہ کیا، بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اور انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگا، پاکستانیوں نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور محبت دی۔

سیکریٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرورکا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ کھیلوں کے ذریعے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکیں۔