ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کی تھانوں کو آئی ٹی نظام کا حصہ بنانے کیلئے آخری وارننگ

آئی جی پنجاب کی تھانوں کو آئی ٹی نظام کا حصہ بنانے کیلئے آخری وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب نے پولیس کو جدید تقاضوں پر ڈھالنے کیلئے آئی ٹی اقدامات پر عملدرآمد کی ٹھان لی، سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو مقدمہ کی تفتیش کیلئے نامزد انویسٹی گیشن افسرز کے نام، ایف آئی آر میں ہونیوالی پیشرفت اور سکین کاپیز کا ریکارڈ ایک ہفتے میں اپڈیٹ کرنے کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب نے پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں مکمل تفصیلات دینے کی آخری وارننگ دیدی۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آرپی اوز، ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ایف آئی آر کی مکمل تفصیلات درج کی جائیں کیونکہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد متعدد خامیاں سامنےآئی ہیں جن کو فوری ٹھیک کرنے کیلئے 1 ماہ پہلے آئی جی کی دی گئی ہدایات پر لاہورپولیس سمیت صوبہ بھر کی پولیس نےعملدرآمدنہیں کیا۔

آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ایف آئی آرز پر تفتیش کیلئے نامزد کیے گئے انویسٹی گیشن آفیسر کا نام درج نہیں، ایف آئی آر سکین کاپی بھی اپ لوڈ نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی ریکارڈ درج کیا گیا ہے، ہدایت کی گئی ہے ان تمام خامیوں کو 1 ہفتے میں دور کرکے رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوائی جائے۔