گلبرگ:مین بلیوارڈ اووریگا سنٹر کے قریب کار میں آتشزدگی

گلبرگ:مین بلیوارڈ اووریگا سنٹر کے قریب کار میں آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارسلان حیدر: گلبرگ کے علاقہ میں پارکنگ میں کھڑی کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ٹیمیں دیر سے پہنچنے پر کار جل کر راکھ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اوریگا سنٹر کے سامنے پارکنگ میں موجود کارمیں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیں دیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے کار جل کر راکھ ہوگئی۔

 ریسکیو عملہ کے مطابق  شارٹ سرکٹ  کی وجہ سے آتشزدگی ہوئی۔