فیصل ٹاون: کم عمر ڈرائیور سے کار بے قابو ہو کر نالے میں جاگری

فیصل ٹاون: کم عمر ڈرائیور سے کار بے قابو ہو کر نالے میں جاگری


 ارسلان حیدر:فیصل ٹاؤن میں کم عمر ڈرائیور کی کرتب بازی و تیز رفتاری۔ کار بے قابو ہو کر نالے میں جاگری۔ اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا شوکت علی روڈ پر عبدالوہاب نامی 17 سالہ ڈرائیور ٹاؤن شپ کی جانب جا رہا تھاکہ تیز رفتاری  کی وجہ سے  گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا جبکہ دو افراد محفوظ رہے۔

کار میں سوار ایک جوان موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق عبدالوہاب کی عمر 17 سال ہے اور اس کا شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا ہوا۔