ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات، کائنات بتول چلڈرن ہسپتال منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات، کائنات بتول چلڈرن ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  زاہد چوھدری:شہر قصور میں وحشی درندوں کے انسانیت سوز سلوک کے بعد ہوش و حواس کھوبیٹھنے والی کائنات بتول چلڈرن ہسپتال میں داخل۔

 تفصیلات کے مطابق قصور میں سیریل کلر کے ہاتھوں تشدد اورزیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں میں سے کائنات وہ واحد بچی ہے جو بچ سکی ہے۔  ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اس ننھی پری  کی یہ حالت شدید صدمے کے باعث ہوئی اور صحت یابی کے لئے وقت لگے گا۔

 پروفیسرڈاکٹر مسعود صادق ڈین چلڈرن ہسپتال کی سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کی اور کہا کہ اسکی حالت ناقابل بیاں ہے۔ سٹی نیوز نیٹ ورک کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کے حکم پرکائنات کو چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .