ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں رمضان ریلیف فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان

لاہور میں رمضان ریلیف فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : رمضان سے قبل عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 13 سے 15 فروری تک جیلانی پارک میں رمضان بچت فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا.

 اس حوالے سے ایک رابطہ اجلاس فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا گیا تاکہ اس اقدام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

 حکام کے مطابق خصوصی ریلیف اسٹالز پر آٹا، گھی، دالیں، چینی، چاول، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی تاکہ رمضان سے قبل شہریوں کو گھریلو اخراجات میں سہولت مل سکے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ فیسٹیول کے دوران خوراک کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جائے گی جبکہ تمام سٹالز پر سپلائی اور قیمتوں کی مسلسل جانچ کی جائے گی۔

 خریداری کی سہولیات کے علاوہ فیسٹیول میں مقامی ثقافت اور روایات کو بھی اجاگر کیا جائے گا جس سے خاندانوں کو تفریح کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے تحت متعدد ضروری اشیاء پر خصوصی رعایتیں دی جائیں گی۔