ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب کے احکامات، لیہ میں ون ڈے ون تحصیل صفائی پروگرام کا افتتاح

وزیراعلی پنجاب کے احکامات، لیہ میں ون ڈے ون تحصیل صفائی پروگرام کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر لیہ میں ون ڈے ون تحصیل صفائی پروگرام کا افتتاح کردیا گیا.

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کشمیر چوک میں صفائی مہم کا افتتاح کیا. واسا، ستھرا پنجاب، میونسپل کمیٹی اور انتظامیہ کی ٹیمیں صفائی کی صورتحال کو مثالی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ 

 ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ آج تحصیل لیہ میں 2 ہزار سے زائد ملازمین صفائی مہم کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں، پارکس، گلی محلوں سکولوں، کالجوں اور سرکاری عمارات کی صفائی کا عمل جاری ہے، قیمتوں پر کنٹرول کیلئے پرائس مجسٹریٹ متحرک ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس عملہ کو گیس ری فلنگ، پیرا فورس کو تجاوزات کے خاتمے کا ہدف دیدیا گیا ۔