ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا:محسن نقوی

دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو۔ 

 راشد بن عبداللّٰہ الخلفیہ نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد پر حملہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔