ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلائی صلاحیت میں اہم سنگِ میل عبور: پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ

خلائی صلاحیت میں اہم سنگِ میل عبور: پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپارکو نے پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ کر دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے سیٹلائٹ کی لانچنگ ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ EO-2 مکمل طور پر سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں تیار اور انٹیگریٹ کیا گیا،سیٹلائٹ کی تیاری میں مقامی ریسرچ، سسٹمز انجینئرنگ اور پے لوڈ انٹیگریشن کی مہارت کا مظاہرہ ہے ،EO-2، EO-1 کے ساتھ مل کر مختلف روشنی کے حالات میں زمین کا مشاہدہ کرے گا،سیٹلائٹ سے سرفیس فیچرز کی بہتر تشریح، تبدیلیوں کی نشاندہی اور مسلسل امیجنگ ممکن ہوگی۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ EO-2 سے پاکستان کے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ فلیٹ کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی،قومی منصوبہ بندی، گورننس اور وسائل کے مؤثر انتظام کے لیے ڈیٹا کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔

 ترجمان کے مطابق مقامی سطح پر تیار کردہ قابلِ اعتماد خلائی نظاموں کی ترقی میں EO-2 اہم پیش رفت ہے۔ 

صدرِ مملکت کی قوم کو مبارکباد 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے دوسرے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-2) کی کامیاب لانچ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ صدر زرداری نے سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور محققین کو EO-2 کی تیاری اور کامیاب لانچ پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور اداروں کا کامیاب لانچ میں تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ 

وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے چین کے تعاون سے ارتھ آبزرویشن سٹیلائٹ, ای او 2 (EO-2) کے اجراء پر قوم کو مبارکباد دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے ای او 2 پر کام کرنے والے سائنسدانوں اور محققین کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اس سٹیلائٹ کے اجراء سے اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے، موسمیاتی نگرانی اور اربن پلاننگ کے حوالے سے اہم معلومات اور تصاویر لینے میں مدد ملے گی۔

Ansa Awais

Content Writer