ویب ڈیسک :عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج مستحکم ہے جب کہ چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
جیولرز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے5058ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5لاکھ 28ہزار 562روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 53ہزار 156روپے کی سطح پر مستحکم ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 90روپے بڑھکر8825روپے ہوگئی۔