ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری

مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے راشن کارڈ پروگرام کے تحت کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تقسیم کی موجودہ صورت حال پر اعلیٰ سطحی بریفنگ دی گئی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک لاکھوں محنت کشوں میں راشن کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں اور مزید مستحق افراد کو شامل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

حکام کے مطابق ماہِ رمضان میں مریم نواز راشن کارڈ پر ’’نگہبان رمضان پیکج‘‘ کی خصوصی سہولت بھی میسر ہوگی۔ اس دوران ہر محنت کش کو معمول کے 3 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے منتقل کیے جائیں گے تاکہ وہ مہنگائی کے دباؤ میں بہتر انداز سے اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

محمد منشاء اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مستحق افراد کو راشن لینے یا کیش نکلوانے دونوں میں سے کسی ایک سہولت کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔ رمضان المبارک کے بعد مستحق خاندانوں کو معمول کے مطابق 3 ہزار روپے ماہانہ راشن سبسڈی فراہم کی جاتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ورکرز اور محنت کش طبقے کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ انہیں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

 پنجاب میں47 ارب کی لاگت سےرمضان نگہبان پیکج کے تحت کارڈز کی تقسیم شروع کردی گئی , پنجاب بھر میں 100 رمضان بازار قائم ہوں گے،152 تحصیلوں میں ایک ہزار دو سو سولہ دسترخوان لگائے جائیں گے۔
سبسڈائزڈ آٹےکی فروخت کیلئے120 سیل پوائنٹس بنائےجائیں گے،رمضان بازاروں اور سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہوگا،اس کے علاوہ رمضان بازاروں میں 20 اشیائےضروریہ کی قیمتوں پربھی 20فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا۔
رمضان بازاروں میں مرغی کاگوشت سرکاری ریٹ سے 15 روپے فی کلو کم پر فروخت کیا جائےگا،105 بڑی سپر سٹور چینز ہول سیل ریٹ کائونٹر لگانے کی پابند ہوں گی،رمضان کے دوران چینی زیادہ سے زیادہ 160 روپے فی کلو فراہم کی جائےگی۔

لاہورمیں تین روزہ رمضان بچت فیسٹیول کل سےجیلانی پارک میں لگےگا،محکمہ فوڈ سکیورٹی اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ نے قیمتوں کے استحکام کے لیے تمام ڈی سیز کو ہدایات جاری کردی ہیں،پیرا فورس کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیاہے،اس کے علاوہ’’ مریم کے دسترخوان‘‘ پر کھانے کامعیار جانچنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ڈیوٹیاں بھی تفویض کردی گئی ہیں۔