ویب ڈیسک :بھارت میں آج 12 فروری کو ملک گیر ہڑتال یا بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے, مزدور یونینز اور کسان تنظیمیں حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے لیبر کوڈز، اجرت کی پالیسیوں اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں .
مختلف ریاستوں میں ریلیوں، مظاہروں اور کام بند رکھنے کی اپیل کے باعث ٹرانسپورٹ، بینکاری اور دیگر شعبوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،قریباً 10 مرکزی یونینز اور 30 کروڑ کارکن ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کارکنوں کے حقوق اور ملازمت کی حفاظت کو کمزور کرتے ہیں۔ اس دوران بینکنگ اور دیگر سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔