ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جامعات میں طالبات سے ملاقات کیلئے نئے قواعد، مرد اساتذہ پر پابندی عائد

 جامعات میں طالبات سے ملاقات کیلئے نئے قواعد، مرد اساتذہ پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 

پشاور سے صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے۔ 

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے خط کے مطابق خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سن کر ازالہ کریں گی۔ 

خط کے مطابق تمام جامعات سال میں کم از کم ہر سہ ماہی میں سیمینار کریں، جس میں طالبات کو ہراسانی سے تحفظ کے ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی جائے۔