ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف بالی ووڈ اداکار  کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج

 معروف بالی ووڈ اداکار  کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار شریاس تلپاڈے کے خلاف بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں مبینہ سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگاؤں تھانے میں درج ایف آئی آر میں شریاس تلپاڈے سمیت 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار اور ان کے ساتھیوں نے ایک سرمایہ کاری اسکیم کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے اور متعدد افراد کو مالی نقصان پہنچایا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اسکیم کے تحت دیہاتیوں سے رقوم جمع کی گئیں۔ عدالتی حکم پر پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم شریاس تلپاڈے کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ شریاس تلپاڈے بالی ووڈ اور مراٹھی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے 2005 کی فلم ’اقبال‘ سے بطور مرکزی اداکار شہرت حاصل کی، جبکہ ’دور‘، ’گول مال‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ ان کی نمایاں فلموں میں شامل ہیں۔ وہ جلد فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں بھی نظر آئیں گے۔