ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرد ہواؤں سے خنکی برقرار، لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر

سرد ہواؤں سے خنکی برقرار، لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:شہر میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کا احساس برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں خنکی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 203 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ گلبرگ تھری میں آلودگی کی شرح 245 جبکہ برکی روڈ پر 228 ریکارڈ کی گئی۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 182 رہی۔