ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  گرین شرٹس کی نئے نیشنل سٹیڈیم میں 260 رنز کی گلورئیس پارٹنرشِپ

  گرین شرٹس کی نئے نیشنل سٹیڈیم میں 260 رنز کی گلورئیس پارٹنرشِپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج ٹرائی سیریز کے ڈو آر ڈائی میچ میں ساؤتھ افریقہ کے 352 رنز بنانے کے بعد پاکستان کے تین اہم بیٹر 11 اوورز میں 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تو سلمان اور رضوان نے262رنز کی  ناقابلِ تصور پارٹنر شپ کر کے گرین شرٹس کو جیت تک پہنچا دیا۔

آج شام نیشنل سٹیڈیم مین پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کا میچ آغاز ہوا تو  روپٹیز کیپٹن بوواما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ خود کرنے کا اعلان کیا۔ پروٹیز نے نپی تلی تیز رفتار بیٹنگ کی،  باووما، میتھیو اور کلیسن نے 82, 83  اور 87 رنز کی اننگز کھیلین لیکن سینچریاں نہ بنا سکے۔ 

پاکستان کے اوپنرز نے اچھا آغاز کیا، تیز فرتار سے رنز بنائے لیکن  چھٹے اوور میں بابر، دسویں اوور مین سعود شکیل اور گیارھویں اوور مین فخر زمان آؤٹ ہو گئے۔

بڑ؁ ٹارگٹ کو چیز کرنے کا بوجھ کمر پر لاد کر سلمان اور رضوان نے مسلسل بیس اوورز صبر کے ساتھ محتاط سٹروکس کھیلے، باؤنڈریز کی بجائے سنگل ڈبل پر انحصار کیا اور رفتہ رفتہ اپنی ہاف سینچریاں بنائیں۔ اس کے بعد بھھی دونوں نے محتاط کھیل ہی کھیلا حتیٰ کہ 43 اوورز تک پہنچتے پہنچتے دونوں کی  اپنی سینچریاں بن گئیں اور ان کی پارٹنر شپ کے دو سو رنز بھی مکمل ہو گئے۔ اس کے بعد بھی دونوں بیٹرز نے دونوں اینڈز سے پر اعتماد اور محتاط بیٹنگ جاری رکھی۔  سلمان آوٹ ہوئے تو  ان کی پارٹنر شپ 260 ہو چکی تھی۔ اس پارٹنر شپ میں  زیادہ حصہ کیپٹن رضوان نے ڈالا۔