ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلی کے ہاتھوں طیارہ 2 دن تک ہائی جیک رہا، مسافر بھی منزل پر نہ پہنچ پائے

بلی کے ہاتھوں طیارہ 2 دن تک ہائی جیک رہا، مسافر بھی منزل پر نہ پہنچ پائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ایک بلی نے مسافر طیارے کو دو دن تک ہائی جیک کیے رکھا، عملہ بے بس نظر آیا، مسافر بھی 2 دن تک محدود رہے 

ویسے تو طیاروں کے ہائی جیک ہونے کے واقعات کبھی کبھار ہی ہوتے ہیں مگر ایسا عموماً انسانوں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔مگر روم سے جرمنی جانے والی ایک پرواز کو ایک بلی نے 'ہائی جیک' کرلیا۔ فضائی کمپنی ریان ائیر کا روم سے جرمنی جانے والا بوئنگ 737 طیارہ ایک بلی کے ہاتھوں 'ہائی جیک' ہوگیا۔

 ایک  بلی چپکے سے طیارے میں داخل ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں طیارے کو 2 دن تک گراؤنڈ کرنا پڑا اور پرواز 2 دن کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔رپورٹس کے مطابق طیارہ گزشتہ ہفتے روم سے جرمنی کے لیے پرواز بھرنے والا تھا مگر ٹیک آف سے قبل عملے نے بلی کی میاؤں میاؤں کو سنا جو طیارے میں سے آرہی تھی۔جب آواز کے مقام کا تعین کرنے کی کوشش کی گئی تو عملے کو طیارے کے متعدد پینلز کو ہٹانا پڑا۔آخرکار طیارے کے برقی پینل کے قریب عملے نے بلی کو چھپے ہوئے دیکھ لیا،بلی کی دریافت کے بعد طیارے کے کیبن میں چوہے بلی کی دوڑ کا منظر دیکھنے میں آیا۔عملے کی جانب سے بلی کو پکڑنے کی متعدد کوششیں کی گئیں مگر ناکامی کا سامنا ہوا جس کے پرواز کو حفاظتی وجوہات کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔

2 دن تک عملے کی جانب سے طیارے کے پینلز کو ہٹا کر بلی کو پکڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ طیارے کے مختلف مقامات پر فرار ہوتی رہی اور اسے ڈھونڈنا ہی مسئلہ بن گیا۔2 دن بعد جاکر طیارے کا عملہ اس 'ہائی جیکر' بلی کو نکالنے میں کامیاب ہوا اور طیارے کی سیڑھی پر چھوڑ دیا جہاں سے وہ اس طرح چہل قدمی کرتے ہوئے چلی گئی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

یہ دلچسپ واقعہ طیارے میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے زحمت کا باعث بنا جن کو سفر کے لیے 2 دن تک انتظار کرنا پڑا۔