کومل اسلم:پاک، آذربائیجان تجارتی تعلقات میں نئی پیشرفت،لاہور میں آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا شاندار افتتاح ہو گیا،چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا افتتاح کیا۔
تقریب میں آذربائیجان کے سفیر نے خصوصی شرکت کی اور خیرسگالی تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔
چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاک، آذربائیجان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ٹریڈہاؤس کےقیام سےاقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، پنجاب حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کوسازگارماحول فراہم کر رہی ہے۔مستقبل میں پاک آذربائیجان تجارتی شراکت داری کوفروغ دیاجائےگا۔
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App