9مئی مقدمات: لاہورپولیس کا  عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

9مئی مقدمات: لاہورپولیس کا  عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: 9مئی دہشت گردی کے مقدمات میں لاہور پولیس کا بانی چیئر مین تحریک انصاف کو مزید 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ،جے آئی ٹی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی ۔

لاہور میں 9 مئی کے واقعات کے دوران 14 ایسے مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل تھیں ۔ ان مقدمات کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق بانی چیئرمین تحریک انصاف کو نو مئی کو درج ہونے والے سات مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا اور ان کی گرفتاری کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم عدالت سے استدعا کرے گی ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق نو مئی کو دہشت گردی کے لاہور میں چودہ مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا ،سات مقدمات میں پہلے ہی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بانی چیئرمین تحریک انصاف کو قصور وار ثابت کر چکی ہے ۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق سابق چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کے بعد اڈیالہ جیل میں ہی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔