چوہنگ : نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا

 چوہنگ : نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا، مقتول کو گھر کے قریب قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ عبد الستار کے نام سے ہوئی،مقتول کو گھر کے قریب قتل کیا گیا ۔قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول عبد الستار ڈاکٹر کے قتل کے مقدمہ میں 2009 سے 2017 تک جیل میں رہا اورمقتول کی 2021 میں صلح ہوئی تھی۔پولیس نے مزید کہا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔