ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات

Firing,different areas,Three injured,City42
کیپشن: firing, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں ریفر کردیا گیا۔
شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا زخمی ہوا،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے لڑکے کی شناخت محمد علیم کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رائیونڈ سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 29 سالہ شکیل نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔۔گرین ٹاؤن کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔زخمی شخص کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔پولیس نے تمام واقعات کے شواہد اکٹھےکرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

ایک اور واقعے میں رائیونڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی شہری کے ساتھ لوٹ مار کی، دوران واردات ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں 50 سالہ شہری اپنے گھر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک کر لوٹ مار شروع کردی، دوران واردات شہری مقبول کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے شہری زخمی ہوگیا۔زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔