ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نے تیاری شروع کر دی ہے،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے:مریم نواز

ہم نے تیاری شروع کر دی ہے،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے ,عوام جانتے ہیں کہ موجودہ مسائل، مہنگائی اور معاشی تباہی کن کی وجہ سے آئی،کون اس کا ذمہ دار ہے ،مسلم لیگ (ن) کی بنیاد، شناخت اور اصل قوت کارکردگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب وطن واپسی آئی تو عوام کا جوش و خروش اور تعداد دیکھ کر خوشگوار سرپرائز ملا،میری توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا ،جو اگلے بارہ سال کی منصوبہ بندی کر کے بیٹھے تھے تحریک عدم اعتماد ان کے خلاف بالکل درست اقدام تھا، عمران خان کو اسکے اپنے ارکان نے نکالا، پہلی بار ایسا ہوا اس معاملے سے اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ گئی۔

 عمران خان کو ووٹ سے نکالا، الیکشن ایک ساتھ ہوگا یا بعد میں الیکشن کمیشن ہی بتائے گا، ہم نے تیاری شروع کر دی ہے،اداروں سے خوامخواہ لڑنا بھی عقلمندی نہیں ہوتی، اس ملک میں آمریت کا راستہ ہمیشہ نواز شریف نے روکا ہے، اداروں سے لڑائی برائے لڑائی کا فائدہ نہیں ہوتا وہ سول بالا دستی نہیں ہوتی، مشاہد حسین سید کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، میں اس پر سخت ردعمل دینا چاہتی ہوں لیکن نہیں دوں گی۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تنظیمی کنونشن کا جذبہ مثالی اور دیدنی تھا، نوجوان، خواتین اور بزرگ بڑی تعداد میں موجود تھے،شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے،مہنگائی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے،سیاسی میدان سیاسی مخالفین کیلئے خالی چھوڑ دیاگیا تھا،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے ۔

  آج بھی مسلم لیگ (ن) کے عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں، کیا آج ہماری سہولت کاری ہو رہی ہے، آج بھی عدالتوں سے انہیں ریلیف مل جاتا ہے تو کیا سہولت کاری ہماری ہو رہی ہے، نواز شریف اصول کی سیاست کرتا ہے اور اسکی سزا بھی بھگتتا ہے، نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے، ان پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے، ہم نے حکومت اصول پر مبنی موقف پر لی، ہم نے انہیں کہا کہ آپ آئین کے مطابق کردار ادا کریں، عمران خان کا موقف ہے آپ دخل اندازی کریں اور کرسی پر بیٹھا دیں، انہوں نے خود فیصلہ کیا ہے کہ سیاست میں دخل اندازی نہیں کرنی، انکا یہ فیصلہ خوش آئند ہے اور ہم سراہتے ہیں، فوج بھی ہمارا ادارہ ہے، آئی ایس آئی بھی ہمارا ادارہ ہے۔

 انہوں نے کہا مخالفت کسی اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے، جیسے ہی اقدار سے باہر نکلے میر جعفر کا رونا شروع ہو گئے، بیساکھیاں جب نہیں ملیں تو وہ جانور بھی ہو گئے، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، ابھی اسے انتخابی اتحاد نہیں کہہ سکتے، یہی مشن ہے کہ ہر صوبے میں جماعت کی تنظیم مضبوط کروں، سندھ اور کراچی سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کو ہر جگہ مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔

 تنظیمی کنونشن کا تمام پروگرام قائد محمد نواز شریف نے خود ترتیب دیا  ہے،سرجری کے بعد آرام کا بھی وقت نہیں مل سکا ،مشکل ترین دور میں میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا، بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Bilal Arshad

Content Writer