ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نے شاہین شاہ کیخلاف حکمت عملی بنائی ہے, محمد رضوان

ہم نے شاہین شاہ کیخلاف حکمت عملی بنائی ہے, محمد رضوان
کیپشن: Mohammad Rizwan, file Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ ورلڈ کلاس باؤلر ہے، پر ہم نے شاہین شاہ کیخلاف حکمت عملی بنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ جو بہادری کیساتھ کھیلے گا وہ جیتے گا، شائقین کی محبت شاید ہمارے لیے زیادہ ہوگی، ہم نے محبت کو روپ تک رکھا ہوا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ گراؤنڈ کی کرکٹ بہت مختلف ہے، فلائٹ کے ایشو کی وجہ سے بہت سے کھلاڑی نہیں آسکے۔

محمد رضوان نے کہا کہ شاہین اور حارث ورلڈ کے ٹاپ کلاس باؤلرز ہیں، احسان اللہ اچھی باؤلنگ کررہا ہے,ہمیں دوسرا حارث مل سکتا ہے۔کل ہی پتہ لگے گا پچ کس طرف جاتی ہے۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ میچ میں ڈیو فیکٹر تو اہم ہے۔لیگوں سے ہمیشہ پیسے ہی ملتے ہیں۔ 

Bilal Arshad

Content Writer