ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان کس ہالی ووڈ اداکار سے شادی کی خواہشمند؟ خود ہی بتا دیا

ماہرہ خان کس ہالی ووڈ اداکار سے شادی کی خواہشمند؟ خود ہی بتا دیا
کیپشن: Mahira Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نہ صرف ملک میں بلکہ بالی ووڈ کی فلم میں بھی کاک کیا جس کو خوب سراہا گیا۔ گزشتہ دنوں ایک سوال وجواب کے سیشن میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس پر اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ناظرین کو خوب محظوظ کیا، ان کی مقبولیت کا انداز اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سرحد پار بھی ان کے چاہنے والےموجود ہیں، اداکارہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس سے متعلق ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوالات و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ایک صارف نے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں؟‘

اداکارہ نے جواب دیا کہ ’اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، اس کے علاوہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کرتی۔‘

M .SAJID .KHAN

Content Writer