کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ماں اور جوان بیٹا جان سے گئے

Canal Road Accident
کیپشن: Canal Road Accident
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے کینال روڈ  پرمغلپورہ سے دھرم پورہ کی طرف آتے ہوئے تیز رفتار کار درخت سے  جاٹکرائی۔۔ شدید زخمی ماں بیٹا اسپتال پہنچ کردم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جہاں گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 50سالہ رانی بی بی اور 24 سالہ ذیشان شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں ماں بیٹا ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت نازیہ، ارم،  ابراہیم، آنیہ ، ایک ماہ کی حبا  نور، شہزاد اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔