ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت دیدی

Aamir Liaquat
کیپشن: Aamir Liaquat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی نئی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے انہیں چوتھی شادی کی بھی اجازت دے دی۔

نوبیاہتے جوڑے عامر لیاقت اور سیدہ دانیہ شاہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے۔عامر لیاقت نے اپنی تیسری اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس لڑکی نے شادی کے بعد یہ تک کہہ دیا کہ مجھے بس آپ مل گئے اب آپ جس سے چاہیں شادی کرلیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عامر لیاقت کی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کی اہلیہ دانیہ نے کہا کہ ‘میں نے انہیں یہ بھی اجازت دے دی کہ اگر مزید شادی کرنی ہے تو کرلیں،میں نے انہیں چوتھی شادی کی اجازت دی ہے کیونکہ یہ میرا حق نہیں ہے کہ میں انہیں روکوں، ان کی اپنی مرضی ہے یہ کریں یا نہ کریں۔

دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ اگر میں انہیں محبت دوں گی تو یہ میری طرف ہی رہیں گے، بصورتِ دیگر یہ اور شادی کرلیں گے جس پر مجھے اعتراض نہیں ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer