برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کی فراہمی بند

برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کی فراہمی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) شہریوں سے میونسپل ٹیکسیشن کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرنے والی میٹروپولیٹن کارپوریشن خود نادرا کی نادہندہ نکلی، ایم سی ایل نے نادرا کو برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کے پیپرز کی ایک کروڑ 50 لاکھ کی ادائیگی روکی تو نادرا نے سرٹیفکیٹس پیپرز کی سپلائی بند کردی، شہریوں کی ہزاروں درخواستیں جبکہ بلدیہ آن لائن ایپ کی ایک ہزار 740 درخواستیں التواء کا شکار، شہری مطلوبہ سرٹیفکیٹس کے حصول کےلیے رل گئے.

تفصیل کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نا اہلی شہریوں سے لائسنس اور فیسیں اکٹھے کرنے والی میٹروپولیٹن کارپوریشن نادرا کی نادہندہ نکلی،میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سرٹیفکیٹس پیپرز کی مد میں نادار کی ایک کروڑ 50 لاکھ کی ادائیگی روکی تو نادارنے پیپرز کااجراء بند کردیا،شہرکے 107 فیلڈ آفسز میں برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کا اجراء ٹھپ ہوگیا۔

نادرا نے ایم سی ایل کے فیلڈ آفسز کو سرٹیفکیٹس پیپرز کی سپلائی روک دی، سرٹیفکیٹس پیپرز ختم ہونے فیلڈ آفسز کے عملے تنگ آکر دفاتر ہی بند کردئیے،ایم سی ایل کے فیلڈ آفسز میں مطلوبہ سرٹیفکیٹس کے حصول کی ہزاروں درخواستیں التواء کا شکار ہےبرتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کی پیپرزکی قلت کے باعث ایک ہزار 740 التواء کاشکار ہوگئیں، بلدیہ آن لائن ایپ پر اپ لوڈ ہونے والی برتھ سرٹیفکیٹس کی ایک ہزار 615 درخواستوں میں 462 سرٹیفکیٹس ایشوکیے جاسکے۔

برتھ سرٹیفکیٹس کی ایک ہزار 106 درخواستیں التوا کا شکارہیں. ڈیتھ سرٹیفکیٹس کی 581 درخواستوں میں سے 461 زیر التوا جبکہ صرف 69 نمٹائی جاسکیں میرج سرٹیفکیٹس 105 درخواستوں میں سے 86 التوا کا شکار جن میں سےصرف 14 نمٹائی جاسکیں، طلاق سرٹیفکیٹس کی 70 درخواستوں میں 63 زیر التواء جبکہ صرف 2 نمٹائی جاسکیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer