میٹرک،انٹر کےطلبا کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

میٹرک،انٹر کےطلبا کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پیپروں کی مارکنگ کا معاوضہ کم ہونے کیوجہ سے سینکڑوں سرکاری اساتذہ نے مارکنگ سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپروں کی مارکنگ کا معاوضہ کم ہونے کی وجہ سے سینکڑوں سرکاری اساتذہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی مارکنگ سے انکار کردیا،لاہور بورڈ نے سالانہ اور سپلمنٹری امتحان میں پیپر چیکنگ کے لئے بی اے پاس نوجوانوں سے درخواستیں طلب کرلی، میٹرک کا پیپر چیک کرنے پر 35 روپے اور انٹر کا ریٹ 40 روپے رکھا گیا۔

اساتذہ کا کہناتھا کہ لاہور بورڈ پیپر چیک کرنے کا ریٹ ڈبل کرے، معاوضوں کی ادائیگی کے وقت 17 فیصد کٹوٹی کرلی جاتی ہے،اسسٹنٹ ہیڈ ایگزمینر  کے لئے درخواستیں 27 فروری تک وصول کی جائیں گی،لاہور بورڈ حکام کے مطابق لاہور ، قصور ،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے امیدوار درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

درخواست جمع کرانے کے لئے فارم لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکے گا،امیدواروں کا حتمی انتخاب انٹرویوکے بعد کیا جائے گا، امتحانات میں پہلے سے کام کرنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی، میٹرک کا امتحان 5 مئی اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان 12 جون سے لینے پر غور جاری ہے۔ نہم ،دہم جماعت کے امتحانات مئی میں منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ دہم جماعت کے امتحانات 5 مئی سے شروع ہوں گے۔

اسی طرح نہم جماعت کے امتحانات 30 مئی تک ختم ہو جائیں گے۔دوسری جانب انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 12 جون سے لینے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ 12 جون سے انٹرمیدیٹ پارٹ ٹو جکے امتحانات شروع کرائے جانے پر غورکیا جارہا ہے۔لاہور کے علاؤہ تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کی جوابی کاپیاں خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری بھی کردیئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer